ٹرینٹ بولٹ اور کولن ڈی گرانڈہوم فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد کیوی سکواڈ میں شامل

جمعہ 6 دسمبر 2019 13:31

ٹرینٹ بولٹ اور کولن ڈی گرانڈہوم فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد کیوی سکواڈ میں شامل
ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) نیوزی لینڈ نے ٹرینٹ بولٹ اور کولن ڈی گرانڈہوم کو فٹنس مسائل سے نجات کے بعد آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ میں شامل کر لیا ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ انتظامیہ کے مطابق فاسٹ بائولر ٹرینٹ بولٹ اور آل رائونڈر کولن ڈی گرانڈہوم کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، دونوں کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران انجریز کا شکار ہوگئے تھے، نیوزی لینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے (آج) ہفتہ کو آسٹریلیا روانہ ہوگی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 12 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہو گا۔
وقت اشاعت : 06/12/2019 - 13:31:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :