فواد عالم کا ایک اور سنچری کے ساتھ قائد اعظم ٹرافی کا اختتام

ٹیسٹ کرکٹر نے رواں سیزن میں4سنچریوں کی مدد سے781رنز سکور کیے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 6 دسمبر 2019 15:05

فواد عالم کا ایک اور سنچری کے ساتھ قائد اعظم ٹرافی کا اختتام
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 دسمبر2019ء) پاکستانی سلیکٹرز کی نظروں سے اوجھل اور قومی ٹیم میں شمولیت سے محروم فواد عالم کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے قائد اعظم ٹرافی میں ایک اور سنچری سکور کردی ہے۔ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے والے فواد عالم کی جانب سے مستقل شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے قائد اعظم ٹرافی میں سندھ کے آخری میچ میں ایک بار پھر سنچری سکور کردی ۔

نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں کھیلے کھیلے گئے قائد اعظم ٹرافی کے افتتاحی میچ میں بلوچستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اکبر الرحمن، کپتان عمران فرحت اور عماد بٹ کی سنچریوں کی بدولت 471 رنز بنائے،جواب میں سندھ کی ٹیم نے خرم منظور، سعود شکیل اور فواد عالم کی سنچریوں کی بدولت 515 رنز کا مجموعہ سکور بورڈ کی زینت بنا دیا۔

(جاری ہے)

فواد عالم نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 116 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

34سالہ فوا د عالم نے قائد اعظم ٹرافی کے رواں سیزن میں10میچز میں 71کی اوسط سے 781رنز سکور کیے جن میں 4سنچریاں اور2 نصف سنچریاں شامل تھیں۔فواد عالم ابتک165فرسٹ کلاس میچز کی 258اننگز میں 56.84کی اوسط سے12222رنز سکور کرچکے ہیں جن میں34سنچریاں اور60نصف سنچریاں شامل ہیں۔واضح رہے کہ فواد عالم ان دنوں بہترین فارم میں ہیں اور یہ ان کی گزشتہ چار میچوں میں تیسری سنچری ہے ،بائیں ہاتھ کے بلے باز گزشتہ میچ میں ڈبل سنچری بھی سکور کر چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 06/12/2019 - 15:05:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :