سائوتھ ایشین گیمز، سری لنکا ویمن نے نیپال ویمن کو 41 رنز سے ہرا دیا

جمعہ 6 دسمبر 2019 16:33

سائوتھ ایشین گیمز، سری لنکا ویمن نے نیپال ویمن کو 41 رنز سے ہرا دیا
کھٹمنڈو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) سائوتھ ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کمپٹیشن میں سری لنکا نے نیپال کو 41 رنز سے ہرا دیا، نیپال ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے، اپسرا 37 اور جنادی اینلی 35 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں، کماری نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

نیپال کی خواتین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور اس نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنائے، کپتان روبینہ 19 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہیں۔ سچنی نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، انہیںمیچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 06/12/2019 - 16:33:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :