2020 ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس پر سرکاری اخراجات 9 ارب 70 کروڑ ڈالر سے متجاوز

جمعہ 6 دسمبر 2019 21:09

2020 ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس پر سرکاری اخراجات 9 ارب 70 کروڑ ڈالر سے متجاوز
/ ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2019ء) جاپان کے حکام نے کہا ہے کہ 2020 ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس گیمز پر اٹھنے والے اخراجات 9 ارب 70کروڑ ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

جاپانی خبررساں ادارے نے بورڈ آف آڈٹ کے حوالے سے خبردیتے ہوئے بتایا ہے کہ 2020 ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس گیمز پر اٹھنے والے اخراجات 9 ارب 70کروڑ ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ حکومت نے مارچ 2019 تک کے 6 سالہ عرصے میں تقریبا 340 منصوبوں پر لگ بھگ 9.7 ارب ڈالر خرچ کر دیئے ہیں اس سے قبل ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس کی منتظم کمیٹی نے کہا تھا کہ 12 ارب ڈالر اخراجات کا تعلق براہ راست کھیلوں سے ہے۔
وقت اشاعت : 06/12/2019 - 21:09:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :