جونیئر سکواش چیمپئن شپ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگئی

جمعہ 6 دسمبر 2019 23:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری آل پاکستان جونیئر سکواش چیمپئن شپ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگئی۔

(جاری ہے)

انڈر 15 کے کوارٹرز فائنل میں پی اے ایف کے یاسین خٹک نے پی اے ایف ہی کے حمام احمد کو نو گیارہ، گیارہ نو، تیرہ گیارہ، گیارہ آٹھ، پنجاب کے اذلان خاور نے ورون آصف کو گیارہ نو، گیارہ نو، گیارہ آٹھ، پی اے ایف کے صبور خان نے پنجاب کے محمود محبوب کو گیارہ پانچ، چھ گیارہ، گیارہ چار، گیارہ پانچ، پنجاب کے محمد آشر بٹ نے سندھ کے انس دانش کو گیارہ سات، آٹھ گیارہ، گیارہ نو، گیارہ آٹھ، انڈر 17 میں پی اے ایف کے عباس نواز نے خیبر پختونخوا کے فواد حسین کو تیرہ گیارہ، گیارہ دو، گیارہ نو، پی اے ایف کے حذیفہ زاہد نے پنجاب کے حذیفہ شاہد کو گیارہ چار، نو گیارہ، گیارہ چار، گیارہ پانچ، پی اے ایف کے محمد حمزہ خان نے پی اے ایف ہی کے حماد خان کو گیارہ چار، نو گیارہ، گیارہ پانچ، گیارہ چار اور پی اے ایف کے نور زمان نے پنجاب کے طیب رئوف کو گیارہ چھ، گیارہ چار، گیارہ ایک سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

وقت اشاعت : 06/12/2019 - 23:49:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :