پاکستان اور انگلینڈ ویمنز کے مابین پہلا ون ڈے پرسوں کھیلا جائے گا

ہفتہ 7 دسمبر 2019 11:55

پاکستان اور انگلینڈ ویمنز کے مابین پہلا ون ڈے پرسوں کھیلا جائے گا
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے پرسوں پیر کو کوالالمپور میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم بسمعہ معروف کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ انگلینڈ کی کپتانی کے فرائض ہیتھر نائٹ انجام دیں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے 12 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا، یہ سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے، ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز 17 دسمبر سے شروع ہو گی۔
وقت اشاعت : 07/12/2019 - 11:55:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :