کرکٹ میں مہارت رکھنے والے وزیر اعظم کرکٹ ٹیم ٹھیک نہیں کرسکے:سراج الحق

آسٹریلیا سے ٹیم وائٹ واش ہوکر واپس آئی ،ہر میچ کے اختتام پر قوم کو مایوسی ملتی ہے:امیر جماعت اسلامی

ہفتہ 7 دسمبر 2019 13:28

کرکٹ میں مہارت رکھنے والے وزیر اعظم کرکٹ ٹیم ٹھیک نہیں کرسکے:سراج الحق
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 دسمبر2019ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں مہارت رکھنے والے وزیر اعظم کرکٹ ٹیم ٹھیک نہیں کرسکے۔منصورہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ عوام پرمہنگائی بے روزگاری کے کوڑے برسائے جارہے ہیں،پنجاب میں بیوروکریسی کو قربانی کا بکرابنایا گیا ہے،ابتدامیں وزیر اعظم نے جس ٹیم کومنتخب کیااندازہ تھااس ٹیم سے مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملنا ،حکومت کے وزرانے15ماہ میں 4200پریس کانفرنس کی ہیں کیوں کہ یہ سمجھتے ہیں کہ اچھی باتوں سے لوگوں کا درد ختم ہوجائے گا۔

سرا ج الحق کا مزیدکہنا تھا کہ کرکٹ میں مہارت رکھنے والے وزیر اعظم کرکٹ ٹیم ٹھیک نہیں کرسکے،آسٹریلیا سے قومی ٹیم وائٹ واش ہوکر واپس آئی ہے،ہر میچ کے اختتام پر قوم کو مایوسی ملتی ہے۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی کاکہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے انسپکٹروں کو خوش رکھاجارہا ہے،حکومت کا ایک ہی اصول ہے کہ ٹیکس وصول کرو اور آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کو خوش کرو۔یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں وزیراعظم کی ہدایت پر ڈیپارٹمنٹ کرکٹ بند کرنے سے ہماری کرکٹ کو بہت زیادہ نقصان ہورہا ہے۔                                                                                                        
وقت اشاعت : 07/12/2019 - 13:28:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :