سٹوڈنٹ اولمپک ایشین گیمز کے لئے فٹ سال کے دو روزہ ٹرائلز پرسوں شروع ہوں گے

ہفتہ 7 دسمبر 2019 16:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) اسلام آباد سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دوسری سٹوڈنٹ اولمپک ایشین گیمز کے لئے فٹ سال انڈر 17- ، انڈر-19 اور انڈر 12- ٹیموں کے چنائو کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز پرسوں پیر کو دوپہر دو بجے ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گرائونڈ اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری معین الدین نے بتایا کہ ٹرائلز میں یکم جنوری 1999ء کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑیوں حصہ لے سکتے ہیں اور کھلاڑی ٹرائلز کے وقت پاسپورٹ کی کاپی اپنے ہمراہ لائیں۔

انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیمیں 27 دسمبر سے ملائیشیا میں شروع ہونے والی دوسری سٹوڈنٹ اولمپک ایشین گیمز حصہ لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ صدیق بنگش کو ٹرائلز کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 07/12/2019 - 16:25:12