پی ایس ایل5،کئی چیمپئن ٹی ٹونٹی کھلاڑی لیگ نہیں کھیلیں گے
ڈوین براوو،سنیل نارائن ،ہاشم آملہ، جے پی ڈومنی، انجیلو میتھیوز، تھیسارا پریرا اور عادل رشید کو بھی کسی نے منتخب نہیں کیا
ذیشان مہتاب ہفتہ 7 دسمبر 2019 16:27
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 دسمبر2019ء) پی ایس ایل سیزن 5 میں نامور ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی جگہ نہ بناسکے۔پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا نام گولڈ کیٹگری میں موجود تو تھا لیکن کسی بھی ٹیم نے انہیں خریدنے کی زحمت گوارا نہ کی، ٹی ٹونٹی سپیشلسٹ عمران نذیر بھی کسی ٹیم کو متاثر نہ کرسکے، حارث سہیل، محمد سمیع بھی نظر انداز ہو گئے، فاسٹ باﺅلر عمر گل، عابد علی، عمران خان جونیئر، میر حمزہ ، مختار احمد، سعد نسیم، ذوالفقار بابر، عثمان صلاح الدین اور عمران فرحت کو بھی کسی بھی ٹیم نے منتخب نہیں کیا۔ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں کئی غیر ملکی سٹارز بھی ایکشن میں دکھائی نہیں دے سکیں گے، جنوبی افریقہ کے سابق اوپنر ہاشم آملہ، جے پی ڈومنی، ویسٹ انڈیز کو دو بار ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوان والے ڈووین براوو بھی کسی بھی ٹیم کو متاثر نہ کرسکے ،ویسٹ انڈیز ہی کے سپنرسنیل نرائن، ایون لوئیس، سری لنکا کے سابق کپتان انجیلو میتھیوز،آل راﺅنڈر تھیسارا پریرا بھی منتخب نہ ہوسکے، انگلینڈ کے عادل رشید اور ہیری گرنی کو بھی کسی ٹیم نے پک نہ کیا ، بنگلہ دیش کے مجیب الر حمان، افغانستان کے راشد خان اور محمد نبی بھی پاکستان سپر لیگ5 کے دوران ایکشن میں دکھائی نہ دے سکیں گے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 07/12/2019 - 16:27:51
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
سابق انٹرنیشنل کرکٹرز راشد لطیف اور وجاہت اللہ واسطی کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
دبئی میں ہونیوالے کراٹے کمبیٹ میں بھارتی حریف کو شکست دینے والا کھلا ڑی شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ گیا
-
سابق انٹرنیشنل کرکٹرز راشد لطیف اور وجاہت اللہ واسطی کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات مشیر کھیل سے صوبے میں پختونخوا کرکٹ لیگ کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند