پاکستان سپر لیگ 2020 کا ٹائٹل سانگ کس کی آواز میں ہو گا؟

پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کا ترانہ متوقع طور پر عاطف اسلم کی آواز میں پیش کیے جانےکا امکان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 7 دسمبر 2019 17:20

پاکستان سپر لیگ 2020 کا ٹائٹل سانگ کس کی آواز میں ہو گا؟
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 دسمبر2019ء) پاکستان سپر لیگ کے5ویں ایڈیشن کےلئے ڈرافٹنگ ہوچکی ہے جسکے بعد مداحوں کو سپر لیگ سے قبل اسکے ٹائٹل سانگ کا بے چینی سے انتظار ہے۔پاکستان سپر لیگ کے 4سیزن ہو چکے ہیں جن میں شروع کے 3 ایڈیشن کے ترانے معروف گلوکار علی ظفر کی آواز میں تھے جبکہ پی ایس ایل 2019 ءمیں اداکار و گلوکار فواد خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔

پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں گلوکار علی ظفر نے ترانہ ’اب کھیل کے دکھا‘، دوسرے ایڈیشن کا ترانہ ’اب کھیل جمے گا‘ اور تیسرے ایڈیشن کا ترانہ ’دل سے جان لگا دے‘ گائے۔پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن 2019ءکے ترانے ’کھیل دیوانوں کا‘ کی بات کی جائے تو وہ اداکار و گلوکار فواد خان نے گنگنایا تھا جب کہ اسے شجاع حیدر کی جانب لکھا اور پروڈیوس کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

لیکن اس بار پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کا ترانہ متوقع طور پر گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں پیش کیے جانےکا امکان ہے۔دوسری جانب شوبز کی ویب سائٹ ای ٹرینڈز کے مطابق پی ایس ایل 2020 ءکے میگا ایونٹ میں بین الاقوامی گلوکاروں کی آمد بھی متوقع ہے۔امکان ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن 2020 ءمیں بین الاقوامی گلوکار سابرینا کارپنٹر اور ایلن واکر اسٹیج پر پرفارم کریں گے، واضح رہے کہ ایلن واکر برطانوی ڈی جے ہیں جب کہ سابرینا کارپنٹر امریکی گلوکارہ و اداکارہ ہیں۔

واضح رہے کہ ہر سال پی ایس ایل کے ٹائٹل سانگ کےلئے بہترین گلوکار کا چناو¿ کیا جاتا ہے تاہم فی الحال اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا لیکن امید یہی کی جا رہی ہے کہ جلد ٹائٹل سانگ کے گلوکار کا اعلان کر دیا جائےگا۔ 
وقت اشاعت : 07/12/2019 - 17:20:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :