ساﺅتھ ایشین گیمز میں مالدیپ کی خواتین کرکٹ ٹیم 8 رنز پر ڈھیر

7 رنز ایکسٹرا کے بنے، 9 بیٹرز صفر پر آﺅٹ ہوئیں ، بیٹ سے واحد رن آئمہ نے بنایا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 7 دسمبر 2019 17:34

ساﺅتھ ایشین گیمز میں مالدیپ کی خواتین کرکٹ ٹیم 8 رنز پر ڈھیر
کھٹمنڈو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 دسمبر2019ء) ساﺅتھ ایشین گیمز میں مالدیپ کی خواتین کرکٹ ٹیم نیپال کے خلاف صرف 8 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، 7 رنز ایکسٹرا کے بنے جبکہ بیٹ سے واحد رن آئمہ نے بنایا۔ ہفتہ کو کھیلے گئے ٹی 20 ٹورنامنٹ کی تیسری پوزیشن کے میچ میں مالدیپ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 8 رنز پر ڈھیر ہوگئی، 7 رنز ایکسٹرا کے بنے، 9 بیٹرز صفر پر آﺅٹ ہوئیں جبکہ بیٹ سے واحد رن آئمہ نے بنایا، انجلی چند نے چار جب کہ سیتا رانا اور روبینہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

نیپال نے ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا، انجلی چند کو میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔اس سے قبل منگل کے روز ساﺅتھ ایشین ویمن گیمز میں کرکٹ چیمپئن شپ مقابلے میں مالدیپ ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کرنیپال کے خلاف پہلے بلے بازی کرنےکا فیصلہ کیا ، مالدیپ کی اوپنر سجا فاطمہ کھاتہ کھولنے میں بھی ناکام رہیں اور رن آﺅٹ ہوگئیں،ان کے بعد آنے والی سمیا عبدل بھی 6گیندیں کھیلنے کے باوجود ایک بھی رن بنائے بغیر پوویلین واپس لوٹ گئیں،مالدیپ کی کپتان زونا مریم کو انجلی چاند نے 10گیندیں کھیلنے کے باوجود ایک بھی رن بنانےکا موقع دیئے بغیر پوویلین واپس بھیج دیا ،وکٹ کیپر بلے باز حفصہ عبداللہ محض4رنز بنا کر پوویلین لوٹیں،ان کے بعد آنے والی کسی بھی بلے باز نے ایک بھی رن نہ بنایا اور مالدیپ کی پوری ٹیم10.1اوورز میں محض16رنز بنا کر آل آﺅٹ ہوگئی ، اوپنر حمزہ نیاز9رنز کے ساتھ کامیاب ترین بلے باز رہیں جبکہ مالدیپ کی8کھلاڑیوں نے کھاتہ بھی نہ کھولا ۔

(جاری ہے)

نیپالی ویمن ٹیم کی جانب سے24سالہ انجلی چاند نے2.1اوورز میں بغیر کوئی رن دیئے مالدیپ کی 6کھلاڑی پوویلین لوٹائیں ،یہ مینز یا ویمنز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی باﺅلر کی بہترین کاوش بنی،انہوں نے آخری تین کھلاڑیوں کو مسلسل3 گیندوں پر آﺅٹ کرکے ہیٹرک بھی مکمل کی،انجلی چاند سے قبل ملائیشیا کی ماس ایلیسا نے جنوری2019ءمیں چینی ٹیم کےخلاف3رنز دیکر 6شکار کیے تھے جب کہ مردوں میں بھارت کے میڈیم پیسر دیپک چاہر نے 7 رنز دے کر بنگلا دیش کے 6 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ نیپالی ویمن ٹیم نے 17رنز کا ہدف پہلے ہی اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا ۔
وقت اشاعت : 07/12/2019 - 17:34:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :