چوتھا عیسیٰ لیب کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ "کا افتتاح کل ہوگا

ہفتہ 7 دسمبر 2019 17:43

چوتھا عیسیٰ لیب کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ "کا افتتاح کل ہوگا
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام "چوتھا عیسیٰ لیب کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ "کا افتتاح (آج) بروز اتوار 8بجے شب عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر ہوگا۔

(جاری ہے)

پروقار تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹریز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ ہوں گے جبکہ عیسیٰ لیب کی ڈائریکٹر اسپورٹس مریم فرحان عیسیٰ اعزازی مہمان ہونگی۔

اس موقع پر کھیلوں کی معروف شخصیات بھی موجود ہوں گے۔ افتتاح کے موقع پر نمائشی میچ ڈاکٹر عیسیٰ عبداللہ اور مائیکل ٹرنر الیون کے درمیان کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ کے منتظم اعلیٰ غلام محمد خان نے ٹورنامنٹ کی تفصیلات بتا تے ہوئے کہاکہ ٹورنامنٹ میں 12ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جسی4گروپوں میں تقسیم کئے گئے ہیں، ہر گروپ کی ٹاپ ٹیم سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرے گی، تمام میچز لیگ کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 07/12/2019 - 17:43:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :