پاکستانی ایتھلیٹ محمد ارشد نے ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کر کے تاریخ رقم کر دی

ہفتہ 7 دسمبر 2019 18:36

پاکستانی ایتھلیٹ محمد ارشد نے ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کر کے تاریخ رقم کر دی
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) پاکستانی ایتھلیٹ محمد ارشد نے ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کر کے تاریخ رقم کر دی۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی کھلاڑی نے ایتھلیٹکس ایونٹ میں اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اس سے قبل اولمپکس گیمز میں وائلڈ کارڈ کے ذریعے شرکت کرتا تھا تاہم محمد ارشد نے جیولن تھرو 86 اعشاریہ 29 میٹر دور پھینکا تھا جو ان کا سیف گیمز اور نیشنل گیمز کا ریکارڈ بن گیا۔خیال رہے کہ پاکستان نے ساؤتھ ایشین گیمز میں اب تک 20 گولڈ میڈل، 24 سلور اور 33 برانز میڈلز حاصل کر لیے اور یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی کھلاڑی نے ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
وقت اشاعت : 07/12/2019 - 18:36:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :