13ویں ساؤتھ ایشین گیمزمیں پاکستان کراٹے ٹیم کی شاندار کارکردگی

ہفتہ 7 دسمبر 2019 18:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) کھٹمنڈو نیپال میں منعقدہ 13ویں سائوتھ ایشین گیمز میں پاکستان کراٹے ٹیم کی شاندار کار کردگی کا مظاہرہ ،صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے کراٹیکا کی وطن واپسی پر کراچی ائر پورٹ پر سندھ کراٹے ایسوسی ایشن اور اسپورٹس حلقوں اور شائقین اسپورٹس کی جانب سے فقید المثال استقبال کیا گیا ،اس موقع پر سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالحمید اور سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر سید محفوظ الحق اور دیگر موجود تھے ،سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالحمید نے کراچی ائر پورٹ پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں یکم تا 10دسمبر2019؁ء تک منعقد ہ13سائوتھ ایشین گیمز میں پاکستان کراٹے ٹیم نے شاندار کاکرکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو وکٹری اسٹینڈ پر کھڑا کردیا ،سائوتھ ایشین گیمزمیں پاکستان کراٹے ٹیم نے 6گولڈ ،8سلور اور 5برائونز میڈل حاصل کرلئے،صوبہ سندھ سے قومی کراٹے ٹیم کی نمائنددگی کرتے ہوئے سعدی عباس جلبانی نے انفرادی کمیتے 75کلوگرام اور ٹیم کمیتے میں گولڈ میڈل ،کلثوم ہزارہ نے ٹیم کمیتے میں گولڈ اور انفرادی کمیتے 68کلو گرام میں سلور میڈل جبکہ شہباز خان نے ٹیم کمیتے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہے ،عبدلحمید نے سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کی جانب سے قومی کراٹے ٹیم کو 13سائوتھ ایشین گیمز شاندار پرفارمنس پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے قومی کراٹیکا اپنی فتحو حات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پاکستان کو ہر میدان میں وکٹری اسٹینڈ کی زینت بنا ئیں گے ۔

وقت اشاعت : 07/12/2019 - 18:41:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :