سیکرٹری سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کے والد کی نماز جنازہ ان کی آبائی علاقہ سمندری میں ادا کردی گئی

ہفتہ 7 دسمبر 2019 18:46

سیکرٹری سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کے والد کی نماز جنازہ ان کی آبائی علاقہ سمندری میں ادا کردی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) سیکرٹری سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کے والد چودھری ارشد حسین کی نماز جنازہ ان کی آبائی علاقہ سمندری میں ادا کردی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں سیاسی ،سماجی اور علاقہ کے سینکڑوںافراد نے شرکت کی ،مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی آج بروز اتوارصبح 10بجے ان کے آبائی علاقہ 222 کوہالہ پنڈ گوجرہ روڈ سمندری میں ہوگی ،نمازجنازہ میں سیکرٹری آئی اینڈ سی مختار مسعود، ڈائریکٹرآئی بی طاہر اعجاز ،سابق ایم این اے ذاہدنذیر، سابق ایم پی اے عارف گل ،ڈائریکٹرایڈمن سپورٹس بورڈ پنجاب جاوید چوہان،ڈویژنل سپورٹس آفیسرملتان رانا ندیم انجم ،ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈی جی خان عطاالرحمن ،ڈویژنل سپورٹس آفیسرفیصل آباد طارق نذیر،ڈویژنل سپورٹس آفیسراکبر مراد، ایڈمنسٹریٹرجمنازیم ہال مصطفی شاہ اور دیگر شریک ہوئے ۔

وقت اشاعت : 07/12/2019 - 18:46:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :