سیاست میں اتار چڑاؤ آتا رہتا ہے مگرالیکشن کمیشن کے معاملے پرکسی آئینی بحران کا کوئی خطرہ نہیں ہے،

پروڈکشن آرڈرز کے حوالے سے کوئی دباؤ نہیں ہے اسپیکر اسد قیصرکا مردان میں سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ہفتہ 7 دسمبر 2019 20:01

سیاست میں اتار چڑاؤ آتا رہتا ہے مگرالیکشن کمیشن کے معاملے پرکسی آئینی بحران کا کوئی خطرہ نہیں ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سیاست میں اتار چڑاؤ آتا رہتا ہے مگرالیکشن کمیشن کے معاملے پرکسی آئینی بحران کا کوئی خطرہ نہیں ہے، پروڈکشن آرڈرز کے حوالے سے کوئی دباؤ نہیں ہے، اللہ تعالیٰ کے سواکسی سے نہیں ڈرتا،70سالہ دور کے ایک قبائلی اضلاع سمیت پورے ملک میں ترقی اورخوشحالی کاایک نیا دورشروع ہواہے۔

ہفتہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری تفصیلات سے مطابق سپیکر اسد قیصر نے مردان میں مرکز برائے سماعت و گویائی میں سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی مفادکے حامل معاملات پرہمیں سیاست سے بالاتر ہو کر بحیثیت قوم ایک پلیٹ فارم پرہونا چاہیے، پارلیمنٹ کی بالادستی میری زمہ داری ہے اورمیرے دورمیں سب سے زیادہ پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے ہیں، سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے سنٹرفارسپیچ اینڈہیرنگ ضلع مردان کے سکول کوکالج کادرجہ اورایک کروڑروپے فنڈدینے کابھی اعلان کیا، بعدازاں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا یونین کونسل زیدہ میں ایک پروقارشمولیتی تقریب سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات میری ترجیحات میں شامل ہے اورقبائلی اضلاع کی ترقی اوروہاں کے عوام کی خوشحالی کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کررہیں، تحریک انصاف کی حکومت نے جوپالیسیاں اپنائی ہیں انکے دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔ اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کوبنیادی طورپرمستحکم کررہے ہیں جوبین الاقوامی سطح پردرجہ بندی کرنیوالے ایجنسیزکی حالیہ رپورٹس سے واضح ہے، بحرانوں پرقابو پار رہے اورانشاء اللہ 2020ء ترقی اورکاروبارکاسال ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وطن عزیزکی ترقی اورآنے والی نسل کی خوشحالی کیلئے سخت فیصلے کئے ہیں، افغانستان کیساتھ منظم تعلقات کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کیساتھ ہمارے ایک زبان،ایک دین،ایک رہن سہن ایک جیساہے،ہم افغانستان کیساتھ بہترتعلقات چاہتے ہیں، لنڈی کوتل روڈ کواکنامک کوریڈوربنائیں گے،سابقہ فاٹامیں روزگارکے مواقع فراہم کرنے کیلئے بھرپوراقدامات اٹھائے جارہے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ موجودہ حکومت افعانستان کیساتھ بھی تجارتی تعلقات بڑھا رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 07/12/2019 - 20:01:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :