ساوتھ ایشین گیمز نیپال میں میڈلز حاصل کرنے والے بلوچستان کے کھلاڑیوں کی کوئٹہ آمد

رکن اسمبلی قادر نائل،ڈی جی کھیل درا بلوچ ودیگر نے ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا،، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی

ہفتہ 7 دسمبر 2019 21:38

ساوتھ ایشین گیمز نیپال میں میڈلز حاصل کرنے والے بلوچستان کے کھلاڑیوں کی کوئٹہ آمد
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2019ء) ساوتھ ایشین گیمز نیپال میں میڈلز حاصل کرنے والے بلوچستان کے کھلاڑیوں کی کوئٹہ آمد،رکن اسمبلی قادر نائل،ڈی جی کھیل درا بلوچ ودیگر نے ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا،، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی، کھلاڑیوں نے اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہناتھا کہ ہم بہت خوش ہے ساوتھ ایشین گیمز میں میڈلز جیتنے اور اپنے صوبے و ملک کا نام روشن کرنے پر مستقبل میں بھی عالمی سطع پر ملک کیلئے اعزازات حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کرینگے۔

کھلاڑیوں کا مزید کہناتھاکہ ہمارے حوصلے بلند ہے ان مقابلوں میں روایتی حریف بھارت سمیت کہی ممالک کے کھلاڑیوں کو شکست دی ہیں۔کوچ شاہ محمد شان کا کہناتھا کہ کھلاڑیوں نے ساوتھ ایشین گیمز کی تیاری کیلئے سخت محنت و ٹریننگ کی تھی، الحمداللہ اس کا بہتر ریزلٹ آیا اور کھلاڑیوں نے مختلف کیٹگریز میں گولڈ،سلور اور براوئز میڈل جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ کا کہناتھا کہ بلوچستان کے کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل مقابلوں میں ثابت کیا کہ ان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہیں، یہی کھلاڑی ہمارا فخر ہے، محکمہ کھیل اپنے باصلاحیت کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی اور معاونت کریگی
وقت اشاعت : 07/12/2019 - 21:38:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :