ہزارہ سلہڈ ایبٹ آبادنے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایور گرین حویلیاں کو پنلٹی ککس کی بنیاد پر شکست دیدی

پاکستان زندہ باد کپ ڈویژنل فٹسال ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا

ہفتہ 7 دسمبر 2019 23:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2019ء) ہزارہ سلہڈ ایبٹ آبادنے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایور گرین حویلیاں کو پنلٹی ککس کی بنیاد پر شکست دے کر پاکستان زندہ باد کپ ڈویژنل فٹسال ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا سلہڈ کے کپتان تنویر خان ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ریلوے گراونڈ حویلیاں میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ کا فائنل ہزارہ سلہڈ ایبٹ آباد اور ایور گرین حویلیاں کے مابین کھیلا گیا جو انتہائی دلچسپ اور سننسی خیز رہا دونوں ٹیموںکے دوران مقررہ وقت کے دوران میچ دو دو گول سے برابری پر اختتام پذیر ہواء اوران ٹیموں نے میچ میں انتہائی اچھے کھیل کا مظاہرہ پیش کر کے حاضرین سے بھرپور داد سمیٹی سلہڈ کی جانب سے ان کے کپتان تنویر خان اور حویلیاں کی جانب سے زبیر نے دو دو گول سکور کیے میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا کس پر ہزارہ سلہڈ فٹسال کلب ایبٹ آباد نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی چمپین ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کیا سلہڈکے گول کیپر سنان طاہر کپتان تنویر خان سمیت فیصل خان،انس خان، سلیمان خان،اور قدیر خان کا کھیل نمایاں رہا جہنیںٹیم مینجمنٹ نے ان کے شاندار کھیل پرخصوصی اور نقد انعامات سے نوازا جبکہ مقابلوں کے اختتام پر مہمان خصوصی نے دونوں ٹیموں میں ونر اور رنر اپ ٹرافیاں تقسیم کیں
وقت اشاعت : 07/12/2019 - 23:17:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :