آل کراچی کشمیر امن یکجہتی فٹبال ٹورنامنٹ، عمیر اسٹار نے شفیع محمڈن کو2-1 سے اورینگ ملیر نے بلوچ یونین ملیر کو پنالٹی ککس پر 4-3 سے قابو کرلیا

ہفتہ 7 دسمبر 2019 23:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) محمدی اسپورٹس ملیر کے زیراہتمام محمدی اسپورٹس گرائونڈ ملیر میں جاری آل کراچی کشمیر امن یکجہتی فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ان میچز میں عمیر اسٹار نے شفیع محمڈن کو2-1 سے اورینگ ملیر نے بلوچ یونین ملیر کو پنالٹی ککس پر 4-3 سے قابو کرلیا، میچ مقررہ وقت میں بغیر کسی گول سے برابر رہا۔

محمدی اسپورٹس گرائونڈ ملیر میں جاری آل کراچی کشمیر امن یکجہتی فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں عمیر اسٹار نے شفیع محمڈن کو2-1 سے زیرکرلیا۔ کھیل کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے گول پر بھرپور حملے کئے،پہلے ہاف کی11 ویں منٹ میں عمیر اسٹار کی جانب سے عامر نے گول بناکر اپنی ٹیم کی سبقت کو1-0 کردیا۔

(جاری ہے)

ایک گول کے خسارے میں جانے والی شفیع محمڈن نے گول برابر کرنے کی کئی اچھی کوشش کی، لیکن کامیابی نہیں مل سکی۔

پہلے ہاف کے اختتام پر عمیراسٹار کی ٹیم 1-0سے جیت رہی تھی۔کھیل کے دوسرے ہاف میں عمیر اسٹار کی جانب سے اورنگزیب نی42 ویں منٹ میں گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی سبقت کو2-0سے دگنا کردیا۔دو گول کے خسارے میں جانے والی شفیع محمڈن نے چھ منٹ کے بعد 48ویں منٹ میں عمران کی طرف سے بنائے گئے گول کی بدولت مقابلہ کا اسکور2-1 کردیا۔ کھیل کے اختتامی لمحات میں شفیع محمڈن نے گول برابر کرنے کی بہت کوشش کی، لیکن عمیر اسٹار کے دفاعی کھلاڑیوں اور گول کیپر نے ان کی تمام کوششوں کوناکام بناکر اپنی ٹیم کی2-1 کی برتری کو برقرار رکھتے ہوئے میچ کی اختتامی وسل پر 2-1سے فاتح بن کر میدان سے باہر لانے میں کامیاب رہے۔

دوسرے میچ میں ینگ ملیر نے بلوچ یونین ملیر کو پنالٹی ککس پر 4-3سے قابو کرلیا، میچ مقررہ وقت میں بغیر کسی گول سے برابر رہا۔دوران میچ کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی، میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے پنالٹی ککس کا سہارا لیا گیا،جس میں ینگ ملیر نے بلوچ یونین ملیر کو پنالٹی ککس پر 4-3سے قابو کرلیا۔ ۔ میچ میں ریفری کے فرائض ریفری نذیر خان، عبدالغفور،اسسٹنٹ ریفریز انیس اختر،احمد لعل، طلحہ سلیم ،میچ کمشنر خالد حسین میمن اورمیڈیا کوآرڈ ینیٹر محمد سلیم سماء تھے۔
وقت اشاعت : 07/12/2019 - 23:50:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :