نورزمان اور یاسین خٹک نے جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیت لی

ہفتہ 7 دسمبر 2019 23:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) آل پاکستان جونیئر سکواش چیمپئن شپ نور زمان اور یاسین خٹک نے جیت لی گزشتہ روز چیمپئن شپ کا فائنل پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں منعقد ہوا اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس کامران رحمان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ اے این ایف کے کرنل فیصل‘پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر عبید الرحمان عباسی‘ صدر کے پی سکواش ایسوسی ایشن قمرزمان‘چیف ریفری و آرگنائزر منور زمان‘پی اے ایف سکواش اکیڈمی کے ہیڈ کوچ اطلس خان‘ معاون کوچز سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں‘گزشتہ روز ہونیوالے پہلے انڈر17 کے فائنل میں پی اے ایف کے نور زمان نے پی اے ایف کے حمزہ خان کے خلاف دو کے مقابلے میں تین گیمز سے کامیابی اپنے نام کی ان کی جیت کا سکور گیارہ سات‘گیارہ چار‘چار گیارہ ‘چار گیارہ اور گیارہ چار رہا جبکہ انڈر15 کے فائنل میں پی اے ایف کے یاسین خٹک نے پی اے ایف ہی کے صبور خان کے خلاف تین صفر سے کامیابی اپنے نام کی ان کی جیت کا سکور گیارہ ایک ‘ گیارہ پانچ اور گیارہ چھ رہا اس سے قبل سیمی فائنل میں انڈر15 کیٹیگری میں پی اے ایف کے ایم حمزہ خان نے پی اے ایف ہی کے عباس نواز کے خلاف گیارہ چار ‘گیارہ چھ اور گیارہ چھ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پی اے ایف کے نور زمان نے پی اے ایف ہی کے حذیفہ زاہد کے خلاف گیارہ تین ‘گیارہ دو اور گیارہ پانچ سے کامیابی حاصل کرکے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا‘انڈر17 کے سیمی فائنل میں پی اے ایف کے یاسین خٹک نے پنجاب کے اذلان بٹ کے خلاف گیارہ چار‘ پانچ گیارہ‘ گیارہ چار اور گیارہ چھ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پی اے ایف کے صبور خان نے پنجاب کے ایم اشعر بٹ کے خلاف گیارہ نو ‘نو گیارہ ‘تیرہ گیارہ اور گیارہ نو سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا‘آخر میں مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس کامران رحمان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے انہوں نے بہترین مقابلوں کے انعقاد پر قمرزمان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ سکواش کے فروغ و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے اور ہم بھی انہیں مکمل سپورٹ کرتے رہیں گے صدر کے پی سکواش ایسوسی ایشن قمرزمان نے کہا کہ ہماری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کریں یہی وجہ ہے کہ ہم سالانہ ریکارڈ مقابلوں اور کیمپوں کا انعقاد کرتے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا اور یہی کھلاڑی مستقبل میں نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

وقت اشاعت : 07/12/2019 - 23:56:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :