سائوتھ ایشین گیمز، بنگلہ دیش نے ویمنز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

اتوار 8 دسمبر 2019 16:40

کھٹمنڈو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2019ء) سائوتھ ایشین گیمز میں بنگلہ دیش نے ویمنز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا، فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکہ میں سری لنکا ویمن کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 رنز سے ہرایا اور گولڈ میڈل حاصل کیا، اتوار کو کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بنگلہ دیش ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنائے، نگار سلطانہ 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، امیشا تھیماشنی نے 4 کھلاڑیوںکو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

سری لنکا کی خواتین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز بنائے، ہرشیتھا مادیوی 32 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں، ناہیدہ اختر نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 08/12/2019 - 16:40:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :