پاکستان کے ٹاپ ریسلر محمد انعام بٹ نے 13ویں سائوتھ ایشیئن گیم میں طلائی تمغہ جیت لیا

اتوار 8 دسمبر 2019 16:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2019ء) پاکستان کے ٹاپ ریسلر محمد انعام بٹ نے 13ویں سائوتھ ایشیئن گیم میں طلائی تمغہ جیت لیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو نیپال سے ’’ اے پی پی‘‘ کو موصولہ اطلاعات کے مطابق قومی ریسلر محمد انعام بٹ نے 92کلوگرام کے مقابلے میں نیپالی ریسلر سموت کمار کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پہلے رائونڈ میں انہیں 4-6سے شکست ہوئی تاہم دوسرے رائونڈ میں محمد انعام نے ڈبل لیگ تکنیکس استعمال کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے ریسلر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں محمد بلال اور عمیر بٹ نے چاندی کے تمغے جیتے ہیں۔
وقت اشاعت : 08/12/2019 - 16:55:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :