بابراعظم کے انڈر19ٹیم کے کپتان روحیل نذیر کو مفید مشورے

دونوں کی گفتگو کرتے ہوئے ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل،امام الحق کومشورہ نہ مل سکا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 8 دسمبر 2019 17:41

بابراعظم کے انڈر19ٹیم کے کپتان روحیل نذیر کو مفید مشورے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 دسمبر2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین اور ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم پاکستان سپر لیگ کی ڈرافٹنگ تقریب کے دوران قومی انڈر 19 ٹیم کے کپتان روحیل نذیر کو بیٹنگ کے حوالے سے ٹپس دیتے نظر آئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ بابر اعظم نے روحیل نذیر کو کٹ شاٹس کھیلنے کے متعلق مشورے دیئے جو یقینی طور پر ان ہدایات اور مشوروں کا فائدہ اس وقت اٹھائیں گے جب انہیں آئندہ برس کے اوائل میں جنوبی افریقی سرزمین پر انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کا موقع ملے گا۔

وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر آئندہ ماہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ 17 جنوری سے 9 فروری تک جنوبی افریقا میں کھیلا جائے گا، ایونٹ میں قومی انڈر 19 ٹیم اپنا پہلا میچ 19 جنوری کو کھیلے گی۔

(جاری ہے)

روحیل نذیر کی قیادت میں قومی ٹیم عباس آفریدی، عبدالواحد بنگلزئی، عامر علی، عامر خان، آزر علی خان، فہد منیر، حیدر علی، محمد حارث، محمد ہریرہ، محمد عرفان خان، محمد شہزاد، نسیم شاہ، قاسم اکرم اور طاہر حسین پر مشتمل ہے۔

اعجاز احمد ٹیم کے ہیڈ کوچ منیجر جبکہ راﺅ افتخار انجم بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی دوران وہاں موجود امام الحق نے بھی بابر اعظم سے مشورہ طلب کیا تو انہوں نے ازراہ مذاق ان کے سر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی خرابی کا خود علم ہونا چاہئے۔
وقت اشاعت : 08/12/2019 - 17:41:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :