یکجہتی کشمیر و شہدائے افواج پاکستان فٹبال، گلشن اسپورٹس اورحیدری یونائیٹڈ اگلے مرحلے میں داخل

عرفان میموریل اور اسامہ اسپورٹس کو شکست، فاتح ٹیموں کے ساجد اور اسد نے شاندار ہیٹ ٹرکس کرلیں

اتوار 8 دسمبر 2019 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء) سندھ اسپورٹس بورڈ اورکورنگی جیمخانہ کے اشتراک سے جاری یکجہتی کشمیر و شہدائے افواج پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ میں گلشن اسپورٹس اور حیدری یونائیٹڈ ایف سی نے اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا، کورنگی جیمخانہ فٹبال اسٹیڈیم کے سبزہ زار پر پہلا میچ گلشن اسپورٹس اور عرفان میموریل کے درمیان کھیلا گیا جسے ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد گلشن اسپورٹس نے ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے جیت لیا، میچ کی خاص بات فاتح ٹیم کے ساجد کا شاندار کھیل تھا انہوں نی9ویں،32ویں اور49ویں منٹ میں مسلسل تین ول اسکور کرکے ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک بنانے کا اعزاز حاصل کیا، اعزاز اور توصیف نے بالترتیب5ویں اور52ویں منٹ میں ایک ایک گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی جیت کو مزید مستحکم کیا، دوسرا میچ حیدری یونائیٹڈ اور اسامہ اسپورٹس کے درمیان کھیلا گیا، وقفہ تک حیدری یونائیٹڈ کو دو گول کی برتری حاصل تھی یہ دونوں گول اسد نی8ویں اور22ویں منٹ میں اسکور کئے، وقفہ کے بعد اسامہ اسپورٹس نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور33ویں منٹ میں جنید کے ذریعے گول اسکور کرکے حیدری یونائیٹڈ کی برتری کوکم کیا، 56ویں منٹ میں فاتح ٹیم کے اسد کو کو ایک بار پھر گول اسکور کرنے کا سنہری موقع ملا انہوں نے بغیر کسی غلطی کے گیند جال کے حوالے کرکے مسلسل تیسرا گول اسکور کرکے اپنی ہلی اور ٹورنامنٹ کی دوسری ہیٹ ٹرک مکمل کی، کھیل کے مقررہ وقت ختم ہونے تک مزید کوئی گول اسکور نہ ہو سکا ان میچز کو سعید عالم اور سلیم احمد نے محمد اسلام،محمد کامران اور ولی احمد کی معاونت سے سپروائز کیا میچ کمشنر کے فرائض محمد وسیم عرف نے انجام دیئے۔

وقت اشاعت : 08/12/2019 - 19:50:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :