پی ایچ ایف کوچنگ کورس اختتام پذیر ہو گیا

اتوار 8 دسمبر 2019 20:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2019ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام چا روزہ پی ایچ ایف کوچنگ کورس اختتام پذیر ہو گیا۔ پانچ سے آٹھ دسمبر تک منعقد ہونے والے کوچنگ کورس میں 22 کوچز نے شرکت کی جنہیں پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے لیکچرز دیئے اور انہیں آن گراونڈ کھیل کے بدلتی ہوئی صورتحال سے نبٹنے کے متعلق بھی بتایا۔

(جاری ہے)

کورس کے اختتامی روز پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اولمپیئن آصف باجوہ نے کورس کے شرکائ کوچز کو لیکچر دیا اور انہیں قومی کھیل کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھے کوچز ہی کھیل میں بہتری لا سکتے ہیں جب تک کوچ کھلاڑیوں کو اچھا نہیں سکھائے گا کوئی ٹیم اچھی نہیں بن سکتی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کوشش ہے کہ وہ کھلاڑیوں کا پول بڑھانے کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل آفیشلز کی سکلز میں بھی اضافہ کرئے تاکہ قومی کھیل ترقی کرئے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کھیل کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے جس کے جلد نتائج بھی سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔ آخر میں سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے کوچنگ کورس کے شرکائ میں سرٹیفیکٹس تقسیم کیے۔
وقت اشاعت : 08/12/2019 - 20:50:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :