سپورٹس ڈیسک

پی سی بی انڈر 16 ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سدرن پنجاب اور سنٹرل پنجاب نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

اتوار 8 دسمبر 2019 20:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری پی سی بی انڈر 16 ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سدرن پنجاب اور سنٹرل پنجاب نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔سعید اجمل کرکٹ گراؤنڈ فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب نے بلوچستان کو 13 رنز سے شکست دے دی۔ سدرن پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔

عرفات احمد ناقابل شکست 46 رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے۔

(جاری ہے)

ہدف کے تعاقب میں بلوچستان کی پوری ٹیم 38 اوورز میں149 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سدرن پنجاب کی جانب سے محمد ابوبکر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔دوسری جانب بوہرانوالی گراؤنڈ فیصل آباد میں سنٹرل پنجاب نے سندھ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سندھ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 171 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اویس قرنی نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ سنٹرل پنجاب کے فاسٹ باؤلر منیب واصف نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ سنٹرل پنجاب نے مقررہ ہدف 42 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اوپنر آذان اویس 54 رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے۔
وقت اشاعت : 08/12/2019 - 20:55:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :