سائوتھ ایشین گیمز کے ریسلنگ کے ایونٹ میں محمد انعام، عنائت اللہ اور عبدالرحمن نے سونے کے تمغے حاصل کر لئے

اتوار 8 دسمبر 2019 21:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2019ء) سائوتھ ایشین گیمز کے ریسلنگ کے ایونٹ میں محمد انعام، عنائت اللہ اور عبدالرحمن نے سونے کے تمغے حاصل کر لئے جبکہ محمد بلال، عمیر احمد، طیب رضا اور زمان انور نے چاندی کے تمغے جیت لئے۔

(جاری ہے)

نیپال میں جاری گیمز میں پاکستان محمد انعام نے 92 کلوگرام ، عنائت اللہ نے 70 کلوگرام اور عبدالرحمن نے 79 کلوگرام میں سونے کے تمغے حاصل کر لئے جبکہ محمد بلال نے 69 کلوگرام ، عمیر احمد نے 86 کلوگرام ، طیب رضا نے 97 کلوگرام اور زمان انور نے 125 کلوگرام میں چاندی کے تمغے جیت لئے ہیں۔سائوتھ ایشین گیمز میں سات ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں پاکستان، بھارت، نیپال، بھوٹان، مالدیپ، سری لنکا اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 08/12/2019 - 21:45:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :