سری لنکن ٹیم پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی

پیر 9 دسمبر 2019 11:00

اسلام آباد ۔09 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) سری لنکن ٹیم پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔ سری لنکن ٹیم پرواز ای کے 612 کے ذریعے دبئی سے اسلام آباد پہنچی تو اسلام آباد ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ (کل) بدھ سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا جو15 دسمبر تک جاری رہے گا۔ سری لنکن ٹیم کے کھلاڑی )آج( منگل کو پریکٹس میچ کھیلیں گے۔ پریکٹس میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی پریس کانفرنس ہوگی، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 09/12/2019 - 11:00:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :