آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

ٹیم کے رہائشی کی جگہ پر غیر متعلقہ افراد کا داخلہ سختی سے ممنوع ہوگا،رہائشی ہوٹل میں سپیشل برانچ کے افسران واک تھرو گیٹ کے ذریعہ انٹری کو یقینی بنائیں گے،آئی جی اسلام آباد

پیر 9 دسمبر 2019 12:58

آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی نے بہترین سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہاکہ ڈی آئی جی سیکورٹی اور ڈی آئی جی آپریشنز سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گے ہیں ،وفاقی دارالحکومت میں ٹیم کی آمدورفت کے دروان پولیس کمانڈوز بھی بھاری تعداد میں ہمراہ ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ ٹیم کے رہائشی کی جگہ پر غیر متعلقہ افراد کا داخلہ سختی سے ممنوع ہوگا،رہائشی ہوٹل میں سپیشل برانچ کے افسران واک تھرو گیٹ کے ذریعہ انٹری کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد پولیس دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل کوارڈی نیشن رکھے گی۔
وقت اشاعت : 09/12/2019 - 12:58:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :