ناقص قیادت آسٹریلیا میں پاکستان کی شکست کی اصل وجہ تھی :این چیپل

اظہر علی نے خراب فیلڈ سیٹنگ سے نوجوان پیس اٹیک کے حوصلے پست کیے، سابق کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 9 دسمبر 2019 12:42

ناقص قیادت آسٹریلیا میں پاکستان کی شکست کی اصل وجہ تھی :این چیپل
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 دسمبر2019ء) سابق آسٹریلوی کپتان ا ین چیپل نے اپنے ملک میں پاکستان کی حالیہ شکست کا ذمہ دار ناقص کپتانی کو قرار دے دیا، وہ کہتے ہیں کہ اظہر علی کی خراب فیلڈ سیٹنگ نے اپنے ہی نوجوان پیس اٹیک کے حوصلے پست کیے۔وہ مصباح الحق کے سابق ٹورکی ہی نقالی کرتے ہوئے دکھائی دیے، اس دورے کیلئے مصباح کو کوچ بنانے سے مشکلات میں اضافہ ہی ہوا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک کرکٹ ویب سائٹ کے لیے اپنے کالم میں کیا۔ چیپل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حالیہ ٹور کیلئے تیاری مناسب تھی، پرتھ کی باﺅنسی وکٹوں پر کھلاڑیوں نے اچھی پریکٹس بھی کی، شاٹ پچ بولنگ کا بھی سامنا کیا مگر وہ ایک اہم جزو کپتانی کو فراموش کربیٹھے، پاکستان کی گذشتہ 3 آسٹریلوی ٹورز میں کپتانی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔

(جاری ہے)

وہ ایک بار بھی پہلی اننگز میں آسٹریلوی ٹیم کومناسب سکور پر آﺅٹ نہیں کرپائے اور جب 2010 ءکے سڈنی ٹیسٹ میں ایسا ہوا بھی تو تب کے کپتان محمد یوسف نے اپنی خراب کپتانی سے جیتی ہوئی بازی ہار دی، مسائل میں مزید اضافہ مصباح الحق کے اس ٹورکیلیے کوچ مقرر کرنے پر ہوا جوکہ17۔ 2016ءکے ٹور میں پاکستان ٹیم کے کپتان تھے۔حالیہ ٹور کے کپتان اظہر علی نے فیلڈ سیٹنگ میں انھیں ہی نقل کیا، ان کی ناقص فیلڈ سیٹنگ کی وجہ سے ہی پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولرز کے حوصلے پست ہوئے اور وہ زیادہ اچھی کارکردگی نہیں دکھاسکے، پاکستان کی آسٹریلیا میں مسلسل ناکامیاں دوسری ٹیموں کیلیے سبق ہیں کہ وہ یہاں آنے سے قبل کپتانی جیسی اہم چیز کو نظر انداز نہ کریں۔
وقت اشاعت : 09/12/2019 - 12:42:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :