10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ، پہلے ہی میچ سے قبل بڑا خطرہ پیدا ہوگیا

محکمہ موسمیات نے 11 سے 13 دسمبر تک راولپنڈی ،اسلام آبادسمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 9 دسمبر 2019 12:48

10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ، پہلے ہی میچ سے قبل بڑا خطرہ پیدا ہوگیا
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9دسمبر2019ء) پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلا ٹیسٹ بارش سے متاثر ہو نےکا خدشہ،محکمہ موسمیات نے 11 سے 13 دسمبر تک جڑواں شہروں سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹیسٹ سیریز پر بھیگی رات آنے کو تیار ہے،راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلا ٹیسٹ 11 سے 15 دسمبر تک کھیلا جائیگا۔

محکمہ موسمیات نے 11 سے 13 دسمبر تک جڑواں شہروں سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 11 دسمبرخیبر پختونخوا کے اضلاع، کوئٹہ، زیارت، خضدار، سبی،اور اسلام آباد، راولپنڈی میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور کا امکان ہے، 12 دسمبر بالائی خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان،کشمیر کے اضلاع اور اسلام آباد میں اکثر مقامات پر پرگرج چمک اور تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، 13 دسمبر بالائی خیبر پختونخواہ،اسلام آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گلگت بلتستان، کشمیر کے اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلا ٹیسٹ بروز بدھ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا جب کہ دوسرا مقابلہ 19دسمبر سے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم،کراچی میں کھیلا جائے گا ۔             
وقت اشاعت : 09/12/2019 - 12:48:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :