میری اور شعیب کی پہلی ملاقات ایک آسٹریلیوی ریسٹورنٹ میں ہوئی تھی:ثانیہ مرزا

شعیب مجھ سے ملاقات کے ارادے سے ریسٹورنٹ آئے تھے ، انکو معلوم تھا کہ میں اس ریسٹورنٹ میں موجود ہوں:بھارتی ٹینس سٹار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 9 دسمبر 2019 13:08

میری اور شعیب کی پہلی ملاقات ایک آسٹریلیوی ریسٹورنٹ میں ہوئی تھی:ثانیہ مرزا
حیدر آباد دکن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9دسمبر2019ء) بھارتی ٹینس سٹار اور سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ نے اپنی اور شعیب ملک کی ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری پہلی ملاقات آسٹریلیا کے ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی تھی۔بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر شعیب ملک سے پہلی ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں کا تعلق کھیل کے شعبے سے ہے، اس لیے ہم دونوں ایک دوسرے کو پہلے سے پہچانتے تو تھے لیکن ہماری براہ راست ملاقات ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی تھی۔

33سالہ ثانیہ مرزا نے کہا کہ مجھے لگا کہ یہ ملاقات شاید اتفاق یا قدرتی طور پر ہوئی ہے لیکن بعد میں جب میں نے اس بارے میں سوچا تو مجھے احساس ہوا کہ یہ اتفاق نہیں تھا کیونکہ شعیب مجھ سے ملاقات کے ارادے سے ریسٹورنٹ آئے تھے کیونکہ ان کو معلوم تھا کہ میں اس ریسٹورنٹ میں موجود ہوں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ37سالہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 ءمیں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ان کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد دکن میں ہوئی تھی جبکہ دونوں کا ولیمہ شعیب ملک کے نواحی علاقے سیالکوٹ میں ہوا تھا، دونوں کے یہاں گزشتہ سال اکتوبر میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اذہان مرزا ملک ہے اور اب ان کا بیٹا ایک برس کا ہوچکا ہے۔                                                                    
وقت اشاعت : 09/12/2019 - 13:08:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :