پاکستان 2022 ءمیں آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز میں3 ٹیسٹ میچ کھیلے گا

آسٹریلیا کے ساتھ اے اور انڈرنائنٹین ٹیموں کے ٹور کی بات چیت بھی چل رہی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 9 دسمبر 2019 15:48

پاکستان 2022 ءمیں آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز میں3 ٹیسٹ میچ کھیلے گا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9دسمبر2019ء) پاکستان 2022 ءمیں آسٹریلیا کے خلاف اپنی ہوم سیریز میں دو کے بجائے تین ٹیسٹ میچز کھیلے گا۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے قذافی سٹیڈیم، لاہور میں صحافیوں کے ساتھ خصوصی نشست میں کہا کہ قومی کرکٹر کو زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے کے موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں، 2023 ءمیں بھی آسٹریلیا کے ساتھ تین ٹیسٹ،تین ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچ کھیلیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیا کے ساتھ اے ٹور اور انڈر19ٹیموں کے ٹور کی بات چیت بھی چل رہی ہے، نیو ساﺅتھ ویلز کے ساتھ معاہدہ کو بھی حتمی شکل دے رہے ہیں جسکے مطابق دو یا تین کھلاڑیوں کو4سال کی سکالرشپ ملے گی، کارکردگی میں مجموعی طور پر بہتری لانے کے لیے ضروری ہے کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ کے ساتھ مسلسل اے اور انڈر19 کے میچز ہوں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ستمبر میں تین روزہ دورہ پاکستان پر پاکستان آنے والے کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس کاکہنا تھا کہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ 2022 ءمیں دورہ پاکستان کیلئے پر امید ہے لیکن کھلاڑیوں کی سکیورٹی کو لے کر کسی قسم کا رسک نہیں لے سکتے ،2009 ءمیں سری لنکن ٹیم پر ہونےوالے حملے کے بعد انٹرنیشنل ٹیم پاکستان آ کر ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی تھی ، لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ پر امید ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم سے پاکستان میں شیڈول آئندہ سیریز کے بعد پاکستان میں مزید ٹیمیں بھی پاکستان کھیلنے کیلئے آئیں گی ،سی ای او کرکٹ آسٹریلیا کیون رابرٹس کا کہنا تھا کہ ان کے دورہ پاکستان کا مقصد پاکستان آ کر سکیورٹی کے معاملات کو قریب سے دیکھنا تھا اور اس چیز کو جانچنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کس قدر تسلی بخش انتظامات کا ارادہ رکھتا ہے ، اور اگر حالات بہتر ہوئے تو آسٹریلوی ٹیم 2022 ءمیں ضرور پاکستان کا دورہ کرےگی ،یاد رہے آخری بار آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان 1998ءمیں مار ک ٹیلر کی قیادت میں کیا تھا ۔


وقت اشاعت : 09/12/2019 - 15:48:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :