ڈوپنگ سکینڈل ،روس 4سالوں کے لیے کھیل کے میدان سے باہر

روسی ٹیم ٹوکیو اولمپکس2020ئ،فٹبال ورلڈ کپ2022ءمیں بھی شرکت نہیں کرسکے گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 9 دسمبر 2019 16:13

ڈوپنگ سکینڈل ،روس 4سالوں کے لیے کھیل کے میدان سے باہر
ماسکو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9دسمبر2019ء) عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی واڈا نے 2020ء ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس میں روس کی شمولیت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی تھی اورواڈا کی فیصلہ ساز کمیٹی کی جانب سے روس کو 4سال کے لیے کھیل کے میدان سے باہر کردیا گیا ہے۔اس فیصلے کے نتیجے میں روس آئندہ چار سالوں کے لیے بڑے بین الاقوامی مقابلوں سے باہر ہو گیا ہے جن میں ٹوکیو اولمپکس 2020ء،قطر میں شیڈول فٹبال ورلڈ کپ 2022ءاور 2022ءبیجنگ سرمائی کھیل بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واڈا کی کمپلائنس ریویو کمیٹی میں روس کی جانب سے اپنے کھلاڑیوں کے ڈوپنگ ٹیسٹوں سے متعلق اعداد و شمار تبدیل کرنے اور تلف کرنے کے الزامات سے متعلق مذکورہ سفارش پر اتفاق کیا گیا۔کمیٹی نے روسی اقدامات کو عدم تعمیل کا انتہائی سنگین معاملہ قرار دیا اور اعداد و شمار میں جعل سازی اور تلفی کے سینکڑوں واقعات کا حوالہ دیاتاہم اس نے کہا کہ خود کو ڈوپنگ سے مبرا ثابت کرنے والے اور دیگر شرائط پر پورا اترنے والے انفرادی کھلاڑیوں کو اگلے سال کے اولمپکس اور پیرالمپکس میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے گی۔                                                                                                                                          
وقت اشاعت : 09/12/2019 - 16:13:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :