سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان مثبت اقدام ہے، چیرمین سینٹ

پیر 9 دسمبر 2019 22:03

سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان مثبت اقدام ہے، چیرمین سینٹ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2019ء) چیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان مثبت اقدام ہے۔پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی حکومت، فوج سمیت تمام اداروں کی کوششوں کے باعث ممکن ہوئی ، امید ہے کہ سری لنکا ٹیسٹ میچز کے دوران اچھی یادگار یادیں لیکر واپس جائینگے۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ کرکٹ ڈپلومیسی تعلقات میں بہتری کیلئے اہم ذریعہ ہے۔

شائقین کرکٹ کو ایک بار پھر ہوم گراونڈ میں ٹیسٹ میچز دیکھنے کو ملیں گے۔امید ہے دوسرے ممالک کی ٹیمیں بھی جلد پاکستان کا دورہ کریں گی، صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے لیے محفوظ ملک ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ کی بحالی کی کوششیں اچھا اقدام ہے۔
وقت اشاعت : 09/12/2019 - 22:03:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :