انگلینڈ یوروز2020 فٹ بال فائنلز کے لئے تیاریوں کا آغاز مارچ میں اٹلی کیخلاف دوستانہ میچ کے دوران کرے گا

پیر 9 دسمبر 2019 23:02

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2019ء) انگلینڈ یوروز2020 فٹ بال فائنلز کے لئے تیاریوں کا آغاز مارچ میں ویمبلی کے مقام پر اٹلی کیخلاف ایک دوستانہ میچ کے دوران کرے گا، اس بات کا اعلان فٹ بال ایسوسی ایشن نے پیر کو کو کیا۔ گیراتھ گیٹ کی ٹیم جمعہ 27مارچ کو چار مرتبہ کے عالمی چپمیئنز کے خلاف میچ کھیلے گی ، اس کے چار روز بعد ویمبلی کے مقام پر ہی ڈنمارک کیخلاف میچ کھیلیں گے ، انگلینڈ پھر 2جون کو ویانا میں آسٹریا کے خلاف کھیلنے جائیں گے جبکہ سات جون کو انگلینڈ میں کسی ایک مقام پر جس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے ، رومانیہ کی میزبانی کریں گے۔

(جاری ہے)

اٹلی کے خلاف مقابلے کو ’’دی ہیڈز اپ انٹرنیشنل‘‘ کے طور پر تعبیر کیا گیا ہے جو کہ شہزادہ ولیم کے ہیڈٹوگیدر مینٹل ہیلتھ انیشیٹیو کے ساتھ ایف اے کے خیراتی شراکت کی حمایت میں کھیلا جائیگا ۔ انگلینڈ گروپ ڈی میں یورو 2020ء میں کروشیا اور جمہوریہ چیک کے ساتھ ساتھ پلے آف کے فاتح سکاٹ لینڈ ، اسرائیل، ناروے اور سربیا کے ساتھ میچز کھیلے گا ،تمام تینوں مقابلے ویمبلی میں کھیلے جائیں گے۔ اٹلی 1968ء میں یورپین چیمپیئنز رہ چکے ہیں جو گروپ اے میں آئندہ سال کے فائنلز میں ہیں اور تمام تینوں پول میچز ترکی ، سوئٹزرلینڈز اور ویلز کے خلاف روم میں کھیلیں گے۔
وقت اشاعت : 09/12/2019 - 23:02:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :