سری لنکا کے ساتھ سیریز اہم ہے، اندازہ ہے پرفارم نہیں کروں گا تو ٹیم سے باہر ہو جاؤں گا، شان مسعود

اپنے ملک میں کھیلنے کے تجربے سے بیشتر کھلاڑی ناواقف ہیں، اظہر علی 75، اسد شفیق71ٹیسٹ کھیل چکے، پہلی بار پاکستان میں ٹیسٹ کھیلیں گے، میڈیا سے گفتگو

منگل 10 دسمبر 2019 00:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے ٹیسٹ بلے باز شان مسعود نے کہا ہے کہ سری لنکا کے ساتھ سیریز اہم ہے، اندازہ ہے پرفارم نہیں کروں گا تو ٹیم سے باہر ہو جاؤں گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاز مسعود نے کہا کہ مصباح الحق کے چیف سلیکٹر اور کوچ کے دوہرے عہدے کھلاڑیوں کیلئے ٹیم میں رہنے کا پیمانہ نہیں بن سکتے، سلیکشن پرفارمنس پر ہوتی ہے اور بناء پرفارمنس کے کوئی آپ کو ٹیم میں رکھ نہیں سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بخوبی اندازہ ہے کہ مجھے ٹیم میں رہنے کے لئے رنز کرنا ہوں گے اور یہی پاکستان کیلئے مسلسل کھیلنے کا ایک واحد راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ملک میںکھیلنے کے تجربے سے بیشتر کھلاڑی ناواقف ہیں ، سابق کپتان مصباح الحق اور لیجنڈ بیٹس مین یونس خان اپنے عروج کے وقت میں ہوم گراونڈ پر کھیل ہی نہیں سکے۔انہوں نے کہا کپتان اظہر علی 75اور اسد شفیق 71ٹیسٹ کھیل چکے ہیں اور وہ پہلی بار پاکستان میں کوئی ٹیسٹ کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء سے 2017ء تک مجھے محض 12ٹیسٹ کھیلنے کا موقع مل سکا، چاہتا ہوں کہ آخری دو ٹیسٹ سیریز میں کھیلنے کا موقع ملے۔
وقت اشاعت : 10/12/2019 - 00:24:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :