روس پر 4 سال کی پابندی، اولمپکس 2020 اور فٹبال ورلڈکپ سے باہر

منگل 10 دسمبر 2019 00:24

روس پر 4 سال کی پابندی، اولمپکس 2020 اور فٹبال ورلڈکپ سے باہر
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے روس پر 4 سال کیلئے کھیلوں کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینے پر پابندی لگادی،پابندی کی وجہ سے روس 2022 میں قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا جبکہ روس کا دستہ 2020 میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں بھی شرکت نہیں کرسکے گا۔

(جاری ہے)

پابندی کی وجہ سے 4 برس تک کسی بھی اسپورٹس ایونٹ میں روس کا قومی ترانہ نہیں بجایا جائے گا اور نہ ہی اس کا پرچم استعمال کیا جاسکے گا البتہ وہ ایتھلیٹس جو یہ ثابت کردیں کہ وہ ڈوپنگ میں ملوث نہیں رہے وہ آزاد حیثیت میں اولمپکس کے پرچم تلے ایونٹ میں شرکت کرسکتے ہیں۔

ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے کہا ہے کہ رواں برس جنوری میں روس نے ڈوپنگ کے حوالے سے جو ڈیٹا دیا تھا اس میں ردوبدل کیا گیاہے۔اس فیصلے کے خلاف روس 21 دنوں میں کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرسکتا ہے۔
وقت اشاعت : 10/12/2019 - 00:24:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :