عابد علی کو سری لنکا کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میں سبز کیپ ملنے کے قریب

امام الحق کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانیکا امکان ،فوادعالم اورنسیم شاہ کی شرکت بھی متوقع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 10 دسمبر 2019 11:05

عابد علی کو سری لنکا کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میں سبز کیپ ملنے کے قریب
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10دسمبر2019ء) عابدعلی کے سرپرسبزکیپ سجنے کا وقت قریب آگیا، ٹیم مینجمنٹ سری لنکا کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں اوپنر کو آزمانے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔سری لنکا سے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے نیا اوپننگ پیئر میدان میں اتارے جانےکا امکان ہے۔ عابد علی کو مسلسل عمدہ کارکردگی کا صلہ سبز کیپ سر پر سجانے کی صورت میں مل سکتا ہے۔

دورہ آسٹریلیا میں شان مسعود کے ساتھ اظہر علی نے پہلے ٹیسٹ میں اننگز کا آغاز کیا، پہلی اننگز میں 75 کی شراکت بنی جبکہ پھرصرف 13 کے اسکور پر ابتدائی وکٹ گر گئی، اننگز کی شکست کے بعد فیصلہ ہوا کہ کپتان اظہر علی سے اوپننگ کرانے کے بجائے ریگولر اوپنر امام الحق کو موقع دیا جائے، مگر یہ تجربہ ناکام رہا،اوپنرز صرف3اور2 رنز ہی جوڑ سکے۔

(جاری ہے)

امام پہلی اننگز میں2رنز بنا سکے جبکہ دوسری میں کھاتہ کھولنے کا موقع ہی نہ ملا، اس دوران اسکواڈ میں موجود عابد علی پانی ہی پلاتے رہے،ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ انھیں سری لنکا سے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آزمانے پر غور کر رہی ہے۔

ون ڈے ڈیبیو پر سنچری بنانےوالے بیٹسمین نے چار میچز میں پاکستان کیلئے 191رنز سکور کیے ہیں،وہ 105 فرسٹ کلاس میچز میں 7007رنز بنا چکے، ان کے کھیلنے کی صورت میں امام الحق کو باہر بیٹھنا پڑے گا، عابد علی اور شان مسعود اننگز کا آغاز کریں گے۔لیفٹ ہینڈڈ بیٹسمین نے کینگروز کیخلاف بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے 156رنز بنائے تھے۔2ٹیسٹ میں صرف 44 رنز سکور کرنے والے افتخار احمد ہوم سیریز کے سکواڈ سے ہی باہر ہو چکے، ان کی جگہ فواد عالم کی شمولیت متوقع ہے، وہ 10سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے، ٹیم میں تیسری تبدیلی محمد موسیٰ کی ہو گی،ان کی جگہ 16سالہ نسیم شاہ کو کیریئر کا دوسرا ٹیسٹ کھیلنے کا موقع مل سکتا ہے، انھیں آسٹریلیا کیخلاف پہلے میچ کے بعد باہر بٹھا دیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 10/12/2019 - 11:05:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :