پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل راشد ملک کی قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کو سائوتھ ایشین گیمز میں میڈلز جیتنے پر مبارکباد

منگل 10 دسمبر 2019 12:27

پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل راشد ملک کی قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کو سائوتھ ایشین گیمز میں میڈلز جیتنے پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل راشد ملک نے قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کو سائوتھ ایشین گیمز میں میڈلز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑی آئندہ بھی بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہیں گے واضح رہے کہ قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کے کھلاڑیوں نے سائوتھ ایشین گیمز میں آٹھ میڈلز حاصل کئے جن میں پانچ سونے، دو چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ شامل ہے۔

سونے کے تمغے حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں طلحہ طالب 73 کلوگرام، حیدر علی 81 کلوگرام، عثمان امجد راٹھور نے 102 کلوگرام، محمد نوح دستگیر بٹ پلس 109 کلوگرام اور ہنزلہ دستگیربٹ نے 109 کلوگرام ویٹ کیٹگریز شامل ہیں۔ ابو سفیان 67 کلوگرام اور رابعہ رزاق نے 87 کلوگرام ویٹ میں چاندی کے تمغے حاصل کئے جبکہ صائمہ شہزاد نے 55 کلوگرام ویٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 10/12/2019 - 12:27:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :