قائداعظم ٹرافی نیشنل پاور لفٹنگ ٹورنامنٹ 25 دسمبر سے شروع ہو گا

منگل 10 دسمبر 2019 12:27

قائداعظم ٹرافی نیشنل پاور لفٹنگ ٹورنامنٹ 25 دسمبر سے شروع ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قائداعظم ٹرافی نیشنل پاور لفٹنگ ٹورنامنٹ25 دسمبر سے لاہور میں شروع ہو گا۔ پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل راشد ملک نے بتایاکہ ایونٹ میں ملک بھر سے دس ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، پاکستان آرمی، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں مرد اور خواتین کھلاڑی مختلف آٹھ، آٹھ ویٹ کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے، مردوں کی ویٹ کیٹگریز میں 59کلوگرام، 66کلوگرام، 74کلوگرام، 83کلوگرام، 92کلوگرام 105 کلوگرام، 120کلوگرام اور پلس 120کلوگرام جبکہ خواتین کے مقابلوں میں 47 کلوگرام، 52 کلوگرام،57 کلوگرام، 64 کلوگرام، 69 کلوگرام، 75 کلوگرام، 84 کلوگرام اور پلس 84 کلوگرام کے ویٹ شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں مردوں کے مقابلے 25 دسمبر کو جبکہ خواتین کھلاڑیوں کے مقابلے 26 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 10/12/2019 - 12:27:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :