آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ پرسوں شروع ہوگا،

کیویز ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلے گی

منگل 10 دسمبر 2019 13:10

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ پرسوں شروع ہوگا،
پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ پرسوں جمعرات سے پرتھ میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کین ولیمسن کی قیادت میں پہلے ہی آسٹریلیا پہنچ چکی ہے جہاں وہ تین ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ (کل) جمعرات سے 16 دسمبر تک پرتھ، دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز 13 جنوری سے شروع ہوگی۔
وقت اشاعت : 10/12/2019 - 13:10:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :