مکی آرتھر نے پاکستان ٹیم کی خامیاں اور طاقت بتائی ہیں:دیموتھ کارونارتنے

پاکستان پہلی بارآیاہوں اورکافی خوش ہوں: سری لنکن کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 10 دسمبر 2019 14:32

مکی آرتھر نے پاکستان ٹیم کی خامیاں اور طاقت بتائی ہیں:دیموتھ کارونارتنے
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10دسمبر2019ء) سری لنکن ٹیم کے کپتان ڈی مووتھ کرونا رتنے کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر پہلے پاکستان کے کوچ تھے اب ہمارے ساتھ ہیں۔ان کے ساتھ ٹریننگ کر کے پاکستان کی ٹیم کو جاننے کا موقع ملا ہے۔سری لنکن ٹیم کے کپتان ڈی مووتھ کرونا رتنے نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان پہلی بارآیاہوں اورکافی خوش ہوں۔

دس سال کے بعد یہاں آئے ہیں، یہ ایک اچھا موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دبئی اور سری لنکا میں کھیلا ہے۔ پاکستان کے پاس اچھا باولنگ اٹیک ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے ساتھ کھیلنا آسان نہیں ہے یہ ایک بہترین ٹیم ہے۔ مکی آرتھر کی وجہ سے ہمیں اچھا ایڈوانٹیج ملا ہے۔ ان کے آنے سے مدد ملی ، وہ پاکستانی ٹیم کو جانتے ہیں۔سری لنکن کپتان نے کہا کہ سری لنکن ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں۔

کوشش کریں گے اچھا کھیل پیش کریں۔ بہتر موقع پر بہتر فیصلہ کریگے یہی حکمت عملی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان او ر سری لنکا کے مابین دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ 11دسمبر سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح10بجے شروع ہوگا۔                                                                    
وقت اشاعت : 10/12/2019 - 14:32:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :