بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائیگا

میچ نائٹ ہوگا اور برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر

منگل 10 دسمبر 2019 16:43

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائیگا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2019ء) بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین بین الاقوامی ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ کل بدھ کو ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ نائٹ ہوگا اور برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، میزبان ٹیم نے ویسٹ انڈین ٹیم کو پہلے ٹی 20 میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ مہمان ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی میں جاندار کم بیک کرتے ہوئے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کرینگے جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم مایہ ناز آل رائونڈر کیرون پولارڈ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔
وقت اشاعت : 10/12/2019 - 16:43:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :