قومی ویمن فٹ بال چمپئن شپ، خیبر پختونخوا اور ہاکس کلب کے درمیان میچ پرسوں کھیلا جائے گا

منگل 10 دسمبر 2019 16:48

قومی ویمن فٹ بال چمپئن شپ، خیبر پختونخوا اور ہاکس کلب کے درمیان میچ پرسوں کھیلا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2019ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ویمن فٹ بال چمپئن شپ میں خیبرپختونخوا اور ہاکس کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ پرسوں جمعرات کو جناح سٹیڈیم اسلام آباد کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور سنٹر سے پنجاب اور پاکستان واپڈا کی ٹیمیں فائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں، کراچی سنٹرز سے جفا کلب، دیاکلب، کراچی یونائیٹڈ کلب اور کراچی ککرز کلب نے فائنل رائونڈ تک رسائی حاصل کی جبکہ اسلام آباد سے اب تک گلگت بلتستان کی ٹیم فائنل رائونڈ میں پہنچی جبکہ اسلام آباد میں ایک گروپ کے میچز جاری ہیں جس میں چار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ان میں پاکستان آرمی، ہاکس کلب، خیبر پختونخوا اور فرنٹیئر کالج کلب شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 10/12/2019 - 16:48:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :