قطر ٹی 10 لیگ میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

بدھ 11 دسمبر 2019 16:54

قطر ٹی 10 لیگ میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہوگا
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) قطر ٹی 10 لیگ میں کل جمعرات کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا، اس سلسلے میں پہلا میچ پرل گلیڈی ایٹرز اور سوفٹ گیلوپرزکی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سوفٹ گیلوپرز کی ٹیم پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کی زیر قیادت میدان میں اترے گی ۔ دوسرے میچ میں فلائنگ اوریکساور فالکن ہنٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔

(جاری ہے)

فلائنگ اوریکسکی قیادت حسین طلعت کرینگے جبکہ فالکن ہنٹرز کی قیادت کے فرائض اقبال حسین چوہدری انجام دینگے۔ دونوں میچز ویسٹ انڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، قطر میں کھیلے جائیں گے۔ قطر ٹی 10 لیگ کا پہلا ایڈیشن قطر میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں جن میں پرل گلیڈی ایٹرز، ڈیزرٹ رائیڈرز، ہیٹ سٹرومرز، فلائنگ اوریکس، فالکن ہنٹرز اور سوفٹ گیلوپرز شامل ہیں۔ لیگ میں تیسری پوزیشن کیلئے میچ اور سیمی فائنلز 15 دسمبر جبکہ فائنل میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 11/12/2019 - 16:54:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :