عالمی کبڈی کپ، قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے چار روزہ اوپن ٹرائلز کل اسلام آباد میں شروع ہونگے

بدھ 11 دسمبر 2019 17:02

عالمی کبڈی کپ، قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے چار روزہ اوپن ٹرائلز کل اسلام آباد میں شروع ہونگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی کبڈی کپ کیلئے قومی ٹیم کے چناؤ کے سلسلے میں چار روزہ اوپن ٹرائلز (آج) جمعرات سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہونگے۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے بتایا کہ چار روزہ ٹرائلز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کا انتخاب کرنے والی پانچ رکنی سلیکشن کمیٹی میں لیفٹیننٹ کرنل نبیل رانا (پاکستان آرمی)، رائے مسعود احمد (پاکستان واپڈا)، طاہر وحید جٹ (سیکرٹری جنرل پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن)، فریاد علی (پاکستان ایئرفورس) اور شہراد حنیف (ایس این جی پی پی ایل) شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائلز میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔ عالمی (سرکل )کبڈی کپ 12 سے 18 جنوری تک لاہور میں کھیلا جائے گا جس میں دنیا بھر سے ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لیں گے، پاکستان عالمی کبڈی کپ کی پہلی بار میزبانی کر رہا ہے۔
وقت اشاعت : 11/12/2019 - 17:02:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :