قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ خیبر پختونخوا اور ہاکس کلب کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا

بدھ 11 دسمبر 2019 17:02

قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ خیبر پختونخوا اور ہاکس کلب کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ میں خیبر پختونخوا اور ہاکس کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ کل جمعرات کو جناح سٹیڈیم اسلام آباد کھیلا جائے گا۔ کراچی اور لاہور میں چیمپئن شپ کے میچز اختتام پذیر ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور سنٹر سے پنجاب اور پاکستان واپڈا کی ٹیمیں فائنل رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں۔

کراچی سنٹرز سے جفا کلب، دیاکلب، کراچی یونائیٹڈ کلب اورکراچی ککرز کلب نے فائنل رائونڈ تک رسائی حاصل کی جبکہ اسلام آباد سے ابھی تک گلگت بلتستان کی ٹیم فائنل رائونڈ میں پہنچی ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک گروپ کے میچز جاری ہیں جس میں چار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، ہاکس کلب، خیبر پختونخوا اور فرنٹیئر کالج کلب شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 11/12/2019 - 17:02:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :