چوتھا عیسیٰ لیب کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ، کراچی باسکٹ بال کلب کا فاتحانہ آغاز

بدھ 11 دسمبر 2019 17:04

چوتھا عیسیٰ لیب کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ، کراچی باسکٹ بال کلب کا فاتحانہ آغاز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) کراچی کلب کی ٹیم نے چوتھا عیسیٰ لیب کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا پہلا میچ جیت لیا۔ کراچی کلب نے پہلے میچ میں مد مقابل آرام باغ باسکٹ بال کلب کو 57کے مقابلے میں 74باسکٹ پوائنٹس سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈاکٹرعیسیٰ لیبارٹریز کے اشتراک سے عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پرجاری ٹورنامنٹ میں کراچی باسکٹ بال کلب نے جیت سے آغاز کردیا۔

فاتح کلب کی جانب سے دانیال احمد 29، عبداللہ امام 20 اور راج کمار لکھوانی نی14 جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے حسن علی جونیئر 21، سعد صلاح الدین 14 اور انس الرحمن نے 10 پوائنٹس حاصل کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔
وقت اشاعت : 11/12/2019 - 17:04:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :