پی سی بی پیپسی قومی انڈر 16 ایک روزہ ٹورنامنٹ میں سندھ اور سنٹرل پنجاب نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

بدھ 11 دسمبر 2019 19:26

پی سی بی پیپسی قومی انڈر 16 ایک روزہ ٹورنامنٹ میں سندھ اور سنٹرل پنجاب نے اپنے اپنے میچز جیت لیے
لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) پی سی بی پیپسی قومی انڈر 16 ایک روزہ ٹورنامنٹ میں سندھ اور سنٹرل پنجاب نے اپنے اپنے میچز جیت لیے،بوہرانوالی گراؤنڈ فیصل آباد میں سندھ نے بلوچستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بلوچستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 114 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سندھ کی جانب سے سعد آصف نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں سندھ نے مطلوبہ ہدف 27 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

مڈل آرڈر بیٹسمین علی حسن 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔دوسری جانب اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں سنٹرل پنجاب نے سدرن پنجاب کو 64 رنز سے شکست دے دی۔ سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔ افضل منظور 43 رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے۔ ہدف کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی ٹیم مقررہ 45 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 138رنز ہی بناسکی۔ محمد عمار نے 42 رنز اسکور کیے۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے ارحم نواب نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 11/12/2019 - 19:26:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :